گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)چینی کمپنی ڈونگ فینگ نے نندی پورپاور منصوبے کا آپریشن سنبھالنے سے معذرت کر لی ، حکومت نے منصوبے کے آپریشنز کا ٹھیکہ دینے کے لیے بین الاقوامی کمپنیز سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے 6ماہ کے لیے نندی پور پاور منصوبہ چلانے کا کام اسے تعمیر کرنے والی چینی کمپنی ڈونگ فینگ کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی۔ ڈونگ فینگ نے حکومتی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق اب حکومت نے نندی پور پاور منصوبے کے آپریشنز کا ٹھیکہ دینے کے لیے بین الاقوامی کمپنیز سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ،ٹھیکہ بولی کے ذریعے دیا جائے گا اور اس حوالے سے تفصیلات آئندہ دو ہفتوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ 425میگاواٹ کے نندی پور پاور منصوبے کو فی الحال پاکستانی انجینئرز امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے ماہرین کی مدد سے چلارہے ہیں۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟