جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اربوں روپے کی ذخیر ہ کی گئی گندم خراب ہونے کا خدشہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کا بینہ کی محکمہ خورا ک کے لئے تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا اجلا س جمعرات کو صو با ئی وزیر خورا ک اورمدنیا ت ومعدنی تر قی منظو ر حسین وسان کی صدارت میں نیو سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ اور ڈائریکٹر خوراک احمد علی قریشی کے علاوہ محکمہ خوراک کے دیگر سینئر افسران شریک تھے، اس موقع پر سندھ کے گوداموں میں ضرورت سے زائد فاضل گندم کے ذخائر کو بین الاقوامی منڈی میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تا کہ گندم ذخائر کو بر وقت فروخت کرکے خراب ہونے سے بھی بچایا جاسکے، اس مقصد کے لئے کمیٹی نے وفاقی حکومت سے گندم برآمد کر نے کے لئے تاریخ میں تو سیع کے لئے رجوع کر نے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلا س میں محکمہ خورا ک سندھ کے گودامو ں میں رکھے گندم کے ذخائر کی تیز تر فراہمی اور فلور ملو ں سے بقایا جات اور واجبات کی وصو لی پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا گیا اور اندرو ن سندھ کے گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر کی فراہمی کو مزید تیز کرنے کے لئے موثر اقداما ت کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ آج کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جا ئزہ لینے اور مزید مشا ورت کے لئے 25نو مبر کو کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، واضح رہے کہ سرکاری گوداموں میں اربوں روپے مالیت کی گندم خراب ہونے کے قریب ہے، ذخائر کی گئی گندم کی حفاظت کے لئے بھی غیر معمولی انتظامات نہیں ہے اور نہ ہی فیومیگیشن کا کوئی مربوط انتظام ہے۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…