ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

این ٹی این کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر سے تبدیل کردیا گیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے چار ماہ سے زائد تاخیر کے بعدنیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) نمبر سے تبدیل کردیا ہے، جس پر عملدرآمد رواں ماہ سے کیا جائے گا۔گزشتہ روز جاری کیے گئے انکم ٹیکس ایس آر او کے مطابق کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والا کوئی بھی شخص، اب براہ راست انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرسکتا ہے، اور اس کے لیے پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم ٹیکس دہندہ کے بارے میں چند اہم معلومات، جو سی این آئی سی پر درج نہیں ہوتیں، کے حصول کے لیے ایک انرولمنٹ فارم جاری کیا جائے گا جو انکم ٹیکس گوشواروں کی الیکٹرانک فائلنگ کے لیے لازمی ہوگا۔تاہم ای فائلنگ کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے الیکٹرانک انرولمنٹ کرانا ضروری ہوگی، جسے اس شخص کی رجسٹریشن کے طور پر سمجھا جائے گا۔کسی بھی کمپنی، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور غیر ملکیوں کے لیے بھی الیکٹرانک انرولمنٹ لازمی ہوگی۔اس حوالے سے انکم کمشنر کو شناختی کارڈ رکھنے والے شخص کو رجسٹر کرنے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں، تاہم انہیں یہ اختیار نہیں ہوگا وہ فیصلہ کرسکیں کہ آیا رجسٹر ہونے والے شخص کی آمدنی ٹیکس دینے جتنی ہے یا نہیں۔اسی طرح اس شخص کو، جس کے پاس شناختی کارڈ نہ ہو لیکن آمدی قابل ٹیکس ہو، ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے رجسٹر کیا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…