ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسحاق ڈارنے خوشخبری سنادی،ایسا دعویٰ کہ یقین نہ آئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے متحدہ قومی موومنٹ جلد پارلیمنٹ میں واپس آ جائے گی 2018ءتک نیشنل گرڈ میں 14 ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائیگی ¾ معیشت سیاست کا مرکزی نکتہ نگاہ ہونا چاہئے۔ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ داسو، نیلم جہلم، بھاشا۔دیامر اور تربیلا ڈیم کی اپ گریڈیشن سمیت ملک میں توانائی کے متعدد منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہو گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ میں 33 فیصد تک اضافہ کیا ہے اور اسے مزید موثر بنانے کیلئے ٹیکس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس نادہندگان اور عوام الناس کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس دوست ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت افراط زر کی شرح کم ہوئی ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے سیاست اور معیشت کو علیحدہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت سیاست کا مرکزی نکتہ نگاہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں پاکستان سے متعلق ان کا منفی تاثر تبدیل ہو چکا ہے اور پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرول بھارت اور دیگر پڑوسی ممالک کے مقابلے میں سستے نرخوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک میں جمہوری عمل کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ قومی اہمیت کے تمام فیصلے کئے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر شہری کو ملک کی فلاح، بہتری اور خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے توقع ظاہر کی کہ متحدہ قومی موومنٹ جلد پارلیمنٹ میں واپس آ جائے گی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا حالیہ دورہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے مفید تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…