جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخواچیمبر نے صوبے میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کو امن و امان کی صورتحال سے مشروط کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرذوالفقار علی خان نے صوبے میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کو امن و امان کی صورتحال سے مشروط کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی بری طرح متاثر ہوئی ۔معاشی پالیسیوں میں استحکام اور صنعت و تجارت کے شعبے کی ترقی کے لئے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے تو پاکستان معاشی اعتبار سے ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے ۔صنعتیں اور کاروبار روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ حکومت صوبے سے منتقل ہونیوالے سرمایہ کاروں کو واپس لانے میں مدد کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پراونشل سروسز اکیڈمی کے فرسٹ جونیئر کمانڈ کورس فار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گذشتہ روز خیبر پختونخوا چیمبر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید . نائب صدر شجاع محمد . پاکستان پراونشل سروسز اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹر غلام شبیر . چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین صادق امین . عبدالجلیل جان . راشد اقبال اور محمد اشتیاق سمیت صنعت و تجارت سے وابستہ افراد بھی موجود تھے ۔خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ میں پولیس فورس کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ انہوں نے صوبے کی بزنس کمیونٹی کو بھی نامساعد حالات میں کاروباری

مزید پڑھئے: نوازشریف کا جانشین کون؟ فیصلہ ہوگیا

سرگرمیاں جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور بزنس کمیونٹی کو ریلیف ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا چیمبر پورے صوبے ک



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…