کراچی(نیوزڈیسک)وڈہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے رقوم کی کٹوتی ہونے کے خدشے باعث عوام بھی اپناپیسہ بینکوں سے نکال لیا،
بینکوں کے ذریعے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، تین ماہ میں 120ارب روپے بینکوں سے نکال لئے گئے۔اسٹیٹ بینک کی ایک دستاویز کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس نافذ ہونے سے جون کے بعد تین ماہ میں لوگوں نے 120 ارب روپے بینکوں سے نکلوا لئے ہیں۔ جون 2015میں شیڈولڈ بینکوں کے پاس 9141 ارب روپے کے ڈیپازٹس تھے جوستمبر میں کم ہو کر9021 ارب روپے رہ گئے ہیں، دستاویز کے مطابق جولائی میں 9107 ارب، اگست میں 9020ارب روپے کے ڈیپازٹ رہ گئے تھے۔ گذشتہ سال جون میں شیڈولڈ بینکوں کے پاس 8082 ارب روپے کے ڈیپازٹس تھے، اقتصادی ماہرین ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور ثاقب شیرانی کے مطابق بینکوں کو شکایت ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد لوگوں نے رقوم نکلوانی شروع کردی ہیں اور بینکوں کی بجائے دوسرے ذرائع سے لین دین کررہے ہیں۔
دوہولڈنگ ٹیکس ،تین ماہ میں بینکوں سے اربوں روپے نکلوالئے گئے
17
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں