جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری کی علاقائی ممالک حمایت کریں، چین

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: چین کے وائس قونصل جنرل گوپینگ نے کہا ہے کہ پاک چین اکنامک کوریڈور پروجیکٹ کی خطے کے تمام ممالک کو حمایت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ خطے کے تمام ممالک کے لیے پل کا کردار ادا کرے گا۔یہ بات انہوں نے پاک چائنا سٹیزن ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد قمر کی جانب سے چین کے66 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی، اس موقع پرایڈیٹرایکسپریس طاہر نجمی، کلکٹر کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن ون واصف میمن، کلکٹرکسٹمز ماجد یوسفانی، کلکٹرایکسپورٹ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو، انورجبیں قریشی، انورحسین ودیگر بھی موجود تھے۔چین کے وائس قونصل جنرل نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے استفادہ صرف چین اور پاکستان تک محدود نہیں ہوگا بلکہ خطے کے دیگر تمام ممالک کی اس راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہوجائے گی اور پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں ہمیشہ سے گرم جوشی رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ چینی صدر کی جانب سے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا گیا تاکہ باہمی تجارت واقتصادی تعلقات کو مزید استحکام مل سکے۔قبل ازیں پاک چائنا سٹیزن ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد قمر نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے سود مند بنانے کی حکمت عملی پر گامزن ہے، یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پرفیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے ایک خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے جو خوش آئند امر ہے کیونکہ ایف بی آر میں پاک چین اکنامک کوریڈور ڈیسک کے ذریعے اقتصادی راہداری کی سرگرمیوں میں ڈیوٹی اور ٹیکسز کے حوالے سے تاجر برادری کونہ صرف تیزرفتارسہولتیں میسر ہوسکیں گی بلکہ چینی سرمایہ کاروں اور انڈسٹری کو اقتصادی راہداری پر کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت کواسی نوعیت کا خصوصی ڈیسک کسٹم ہاؤس کراچی میں بھی قائم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال رشتہ ہے اور ایسوسی ایشن پاکستان کے شہریوں اور تاجربرادری میں عالمی سطح پر چین کی اہمیت کے علاوہ سے خطے کے اقتصادی معاملات میں چینی افادیت سے متعلق آگہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ زاہد قمر نے کہا کہ چینی اور اردو زبان کا فروغ دونوں ممالک کوقریب تر کر سکتا ہے، ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ پاکستان میں چینی زبان کو سکھانے اور اسے فروغ دینے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…