جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت میں زرمبادلہ کے لین دین کا انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ورلڈ بینک کے مطابق 2013-14 میں پاکستان نے بھارت کو ساڑھے 9ارب ڈالر جبکہ بھارت نے اسی عرصے میں پاکستان کو پونے 4 ارب ڈالر سے زائد کے ترسیلات زر بھیجے ہیں تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان اعداد و شمار کی تردید کی ہے۔ورلڈ بینک کی جانب سے جای کیئے گئے ترسیلات زر کے اعداد و شمار میں حیران کن حد تک پاکستان سے بھارت کو 2012 کے بعد سے غیر معمولی اضافہ دیکھا گیاہے۔ یہ بات اور بھی حیرت انگیز ہے کہ پاکستان سے بھارت کو دو برس میں 9 ارب 36 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جبکہ 2012 میں پاکستان سے بھارت کو کوئی بھی رقم ترسیلات زر کی مد میں منتقل نہیں ہوئی تھی۔ 2012 میں بھارت نے پاکستان کو ترسیلات زر کی مد میں 2ارب 18 کروڑ ڈالرمنتقل کیے۔2014میں پاکستان کو بھارت سے ترسیلات زر کی مد میں 2ارب 6کروڑ ڈالر بھیجے گئے جبکہ بھارت کو پاکستان سے ترسیلات زر 4 ارب 69 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ورلڈ بینک کے تفصیلی اعداد و شمار میں 2013 میں بھارت نے پاکستان کو ترسیلات زر کی مد میں 1 ارب 76 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں۔ اسی برس میں پاکستان نے بھارت کو ترسیلات زر کی مد میں 4ارب 66 کروڑ ڈالر بھیجے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے ان اعداد و شمار کی تفصیلات نہیں دی ہیں جس میں واضح ہو کہ اس میں کون سی رقوم کو شامل کیا ہے۔ تاہم اسٹیٹ بینک اس پر مکمل تفصیلات سے جلد سب کو آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے کچھ ترسیلات جا رہی ہیں تو وہ کسی صورت میں ایک یا دو ملین سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…