اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عالمی بینک نے کہاہے کہ ملکی اقتصادی ترقی کےلئے لوڈ شیڈنگ پرقابو پانا ناگزیر ہے، رواں سال پاکستان کی شرح نمو 4.5فیصد رہنے کا امکان ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی ترقی کےلئے آسان قرضوں کی فراہمی بھی ضروری ہے اور پاکستان کو اس کےلئے اقدامات کرنا چاہئیں، عوام کےلئے ترقیاتی منصوبوں اور بہتر انفرا اسٹرکچر کےلئے ذرائع آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو 4.5فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ترسیلات زر اور زرعی پیداوارمیں اضافے کے باوجود مہنگائی اور بجٹ خسارے میں کمی بھی معاشی ترقی کےلئے معاون ثابت ہوئی ہے۔