کراچی (نیوز ڈیسک)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات میں 36فیصد کمی ہوئی تاہم سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 11فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث سیمنٹ کی فروخت 29لاکھ ٹن رہی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں 2.6فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبرمیں 24لاکھ 80ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا۔گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی فروخت 24لاکھ 20ہزار ٹن رہی تاہم جولائی سے ستمبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 36فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور سیمنٹ کی برآمدات 4لاکھ 66ہزار ٹن رہی جس کی اہم وجہ جنوبی افریقہ کی جانب سے سیمنٹ کی برآمدات پر77فیصد ڈمپنگ دیوٹی عائد کرنا ہے۔