نیو یارک (این این آئی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء2016ءمیں بھی ترقی کرتا ہوا خطہ رہیگا جبکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں ترقی کی شرح 7.4 فیصد رہے گی جبکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد سے بڑھ کر 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح بڑھنے کی وجہ مہنگائی میں کمی اور ترسیلات زر ہے۔ پاکستان کے مستحکم زرعی شعبے کی وجہ سے بھی اقتصادی ترقی ممکن ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی ترقی کو مزید بہتر بنانے کےلئے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔