کراچی(نیوزڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 141 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اس کا اثر دیکھا جارہا ہے اور فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بين الاقوامی بلين ماركيٹ ميں فی اونس سونے كی قيمت34 ڈالر كے اضافے سے ایک ہزار 141 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ ماركيٹوں ميں جمعہ كو فی تولہ قيمت ميں 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے كا اضافہ دیکھا گیا۔سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد كراچی، حيدرآباد، سكھر، ملتان، فيصل آباد، لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور اور كوئٹہ ميں فی تولہ سونے كی قيمت بڑھ كر46 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے كی قيمت بڑھ كر 39 ہزار 600 روپے ہوگئی جب كہ فی تولہ چاندی كی قيمت بغيركسی تبديلی كے650 روپے اور فی دس گرام چاندی كی قيمت 557.14 روپے پرمستحكم رہی ہے۔