جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وہ اہم اقتصادی سنگ میل جو پاکستان نے پہلی بار عبور کیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ پاکستانی عوام کے سچے ترجمان ہیں، انہوں نے ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وکشمیری عوام کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلم کی حقیقی اور بھرپور نمائندگی کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر آئے ہوئے پارٹی راہنماﺅں و کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سچی نیت ،جرات اور پوری دلجمعی کے ساتھ پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں قوم کو انکی کاوشوں اور ان تھک محنت کا پھل ترقی ،روشنی اور خوشحالی کی شکل میں ضرور ملے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اصلاحات کی بدولت تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے زر مبادلہ کے زخائر 20ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیںجو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان تیزی کے ساتھ اپنے قدموں پر کھڑا ہو نا شروع ہو گیا ہے،ملک سے غربت کا خاتمہ اور نوجوانوں کے لئے نیا روزگا ر پیدا کرنا مسلم لیگ ن کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن عام انتخابات کی تاریخ دوہراتے ہوئے کلین سویپ کرے گی ،پارٹی کارکنان جماعت کے نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے نامز د امیدواروں کی انتخابی مہم زورو شورسے چلائیں ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…