اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15.24ارب ڈالر اسٹیٹ بینک اور 4.83ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔ جمعرات کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ پنجاب ہاﺅس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ سطح قومی معیشت میں استحکام کی مظہر ہے اور یہ کامیابی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ دو برسوں کے دوران موجودہ حکومت کی جامع اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کی بدولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ڈونر اداروں اور درجہ بندی کرنے والی ایجنسیاں اب پاکستان کی معیشت کو مثبت گردانتی ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم اقتصادی فوائد اور روزگار پیدا کر کے پائیدار اور ہمہ جہت ترقی پر کام کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہم نے گذشتہ حکومت کا قرضہ واپس دینے کے لئے لیا ہم نے آئی ایم ایف سے 4.764 ارب کا قرضہ لیا ہے اور 4.498ارب کا قرضہ واپس کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے پر بھی کام کر رہی ہے اور 346ارب کا کسان پیکیج عوام کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی ٹرانزیکشن کے لئے نیشنل ٹیکس نمبر دے گا اس پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا اس معاملے پر میڈیا نے حکومت کا بہت ساتھ دیا ہے ہم میڈیا کے شکر گزار ہیں ہم نے ودہولڈنگ ٹیکس کو 0.6 سے 0.3 فیصد کیا ہے اور اس کی مدت 31اکتوبر تک بڑھا دی ھے انہوں نے کہا کہ ہم زرمبادلہ کے زخائر کے حوالے سے بیان جاری کرنا چاہتے تھے مگر وزیر اعظم کی ہدایت پر پریس کانفرنس کی ہے دریں اثنا ءوزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قوم کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اس تاریخی اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور معیشت میں مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
پاکستانی معیشت نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا،نئی تاریخ رقم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































