جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی رئیل اسٹیٹ ۔سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
Businessman teamwork real state house partners shaking hands handshake
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کی رئیل اسٹیٹ ۔سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، پراپرٹی پورٹل Lamudi.pk کے مطابق پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں عیدالاضحی کے بعد بڑے پیمانے پربہتری کے آثارنمودارہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اپنے خاندان کے ساتھ عید منانے کےلئے وطن واپسی ہے۔عید الاضحی عین اس وقت پرآیا جب ملک میں سیکورٹی کی صورت حال میں کافی بہتری آچکی تھی۔ کراچی میں قبضہ گروپ کے خلاف جاری کامیاب آپریشن کی وجہ سے ڈویلپر پراجیکٹس میں پہلے سے کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے واپس آتے ہی اپنی زیادہ تررقم ان منصوبوں میںسرمایہ کاری پرلگائی۔یہ خاص طورپر ڈیفنس ہاو ¿سنگ اتھارٹی اورلاہور، اسلام آباد اورکراچی میں بحریہ ٹاو ¿ن کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک حقیقت ہے۔ Lamudi.pk کے کنٹری ڈائریکٹرسعد ارشد کاکہنا ہے کہ جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ملک میں سیاسی استحکام اورسکیورٹی صورت حال میں بہتری کی وجہ سے 2016ءمیں ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری ہونے کی توقع ہے ۔تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ اورملک میں معاشی استحکام کے علاوہ تمام شعبوں میں روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔علاوہ ازیں اگر حکومت نے تمام دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ختم کرنے کی کوششوں کو مزیدبڑھا دیا اور گہرے سمندر کی بندرگاہ کے طور پر گوادر میں ممکنہ سرمایہ کاری پرتوجہ دی تو ان چیزوں کا نہ صرف پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کے شعبہ بلکہ معیشت پربھی مثبت اثر پڑنے کا امکان ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…