پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ود ہولڈنگ ٹیکس ،حکومت ڈٹ گئی،صرف دو ماہ میں کتنی رقم اکٹھی کی،حیرت انگیز انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف کے دباﺅ کے باعث وفاقی حکومت نے وڈ ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے سے انکار کردیا ہے ۔ مالی مشکلات سے دوچار حکومت نے یکم اکتوبر سے ود ہولڈنگ ٹیکس 0.6فیصد کرنے کابھی فیصلہ کرلیاہے جبکہ دوسری جانب تاجروں نے دو ستمبر سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت مشکل صورتحال سے دوچارہوچکی ہے۔ ایک طرف آئی ایم ایف کا دباﺅ تو دوسری طرف تاجروں کے مطالبات ہیں۔ مالی مشکلات میں پھنسی حکومت نے آئی ایم ایف کو ناراض نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجروں کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تاجروں کو حکومت کی مشکلات کو سمجھنا چاہیے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت واپس نہیں لے سکتے، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہیں لیا جاسکتا۔مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ایف بی آر ود ہولڈنگ ٹیکس کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ایف بی آرڈیڑھ ماہ میں صرف 2 ارب 70 کروڑ کا ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرسکاہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں جولائی میں ایک ارب 50 کروڑ روپے اور 17 اگست تک ایک ارب 20 کروڑ روپے اکٹھے کیے جاسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن کو پورا کرنے کیلئے 30 ستمبر کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح دوبارہ اعشاریہ چھ فیصد کردی جائیگی۔ادھر تاجر برادری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف دو ستمبر سے احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے جس کے مطابق چار ستمبر کو بینکاری لین دین کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور نو ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…