جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

تیل کی قیمتوں میں کمی،پاکستانی کیوں محروم،معروف تاجر نے اصل وجہ بیان کردی

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی (اےف پی سی سی آئی )کے نائب صدر حمےد اختر چڈھا نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عا لمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فا ئد ہ عا م صارف کو پہنچا ئے ، اس سے پو ری معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے، پا کستا ن میں عا م پر یکٹس رہی کہ حکومت کی پو ری تو جہ پےٹر ولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس میںاضا فہ کر نے پرہو تی ہے تا کہ ان کی آمد نی کی وصو لی کی سطح برقرار رہے جبکہ عام صارف تیل کی قیمتو ں میں کمی کے فا ئد ہ سے محروم رہتا ہے ۔ حمےد اخترنے بتا یا کہ ایف پی سی سی آئی حکومت پر مستقل اس با ت پر زور دے رہی ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضا فہ کر ے اور عام اشیا ءاور با لخصو ص پیٹرولیم مصنوعات پر بلا واسطہ ٹیکسوں میں اضا فہ کر نے سے گر یز کر ے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈ ی میں تیل کی قیمتو ں میں جو کمی ہو ئی ہے اس کا تمام تر فائد ہ عا م صارف تک پہنچا نے سے ملک میںافراط زر کی شر ح میں کمی ہو گی لو گو ں کی قو ت خر ید میں اضا فہ ہو گا ۔ اسکے علا وہ صنعتی پیداوار اور مسابقت میں اضا فہ ہو گا ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اس اقدا م سے انر جی کی لا گت میں بھی کمی آئے گی جس سے ملک تو انا ئی کے بحران پر قا بو پا نے کے لیے نہ صر ف پیٹر ولیم مصنوعات بلکہ پیٹر ولیم کے بائی پروڈکٹس مثلاًپلا سٹک مصنوعات ،ریا ن ،سینتھٹک ، فا یبر ، نا ئیلو ن ، وسیلین ، گلیسرین ،پی ٹی اے ،پی اےس اے اور دیگر کئی فا رما سو ٹیکل مصنوعات کی قیمتو ں پر بھی اثر پڑتا ہے اور قیمتوں میں کمی آتی انہوں نے مزےد کہا کہ اس وقت معےشت بحالی کی راہ پر اور معاشی اشارے اچھی صورتحال کی نشاندہی کر رہےں،گےس کی قےمتوں مےں اضافہ معاشی استحکام کےلئے نقصان دہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت گےس کی قےمتوں مےں اضافہ ہر گز نہ کرے کےونکہ اس سے صنعتی و تجارتی شعبے کو نقصان پہنچے گا جو مشکلات کے باوجود معاشی بحالی کےلئے سر گرم عمل ہے، اوگرا کو زمےنی حقائق کا ادراک نہےں جس کی وجہ سے اس ادارے مےں نجی شعبے کی نمائندگی نہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ گےس کی قےمتوں مےںا ضافے کی وجہ سے برآمدات سے وابستہ صنعتےں بری طرح متاثر ہونگی جس سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…