سنگا پور/ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر میں ترسیل کیلئے اہم ترین سودے 52سینٹ بڑھ کر 43.08 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اکتوبر میں ترسیل کیلئے ماہدے 23 سینٹ کی بہتری سے 47.79ڈالر فی بیرل ہوئے۔ امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران امریکی معیشت کے حجم میں 3.7 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو۔ ماہرین کے مطابق امریکی معیشت کے حجم میں ابتدائی تخمینوں سے زائد اضافہ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ادھرایشیائی کرنسی مارکیٹ میں ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے ابتدائی لمحات میں ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز کی شرح 121.02ین فی ڈالر کے مقابلے میں اضافے سے 121.08 ین فی ڈالر ہو گئی جبکی یورو کی شرح تبالہ 1.1256 ڈالر فی یورو اور 136.29ین فی یورو ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 1.1239 ڈالر فی یورو اور 136.02 ین فی یورو کی سطح پر تھی۔