پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ؛ کمپنیوں کے اندراج کاالزام تنظیموں کے سر ڈال دیاگیا

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سونے کی ایکسپورٹ کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ذمے داری انڈسٹری کی متعلقہ انجمنوں پر ڈال دی۔
ٹی ڈی اے پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی فرمز کے ذریعے سونے کی ایکسپورٹ کی آڑ میں 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنیوں کی رجسٹریشن جیم اینڈ جیولری انڈسٹری کی نمائندہ انجمنوں کی رکنیت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی اور اس حوالے سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر کوتاہی برتنے اور جعلی فرمز کی اسکروٹنی نہ کرنے کے الزامات غلط ہیں۔
ترجمان کے مطابق مذکورہ انکوائری میں نامزد کمپنیوں کی رجسٹریشن کالعدم ایس آر او 266(I)2001 کے سیکشن 4 کے تحت عمل میں لائی گئی جس کے لیے آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن یا آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز آف رف اینڈ پالش پریشس سیمی پریشس اسٹون یا وزارت تجارت کی جانب سے ٹریڈ آرگنائزیشن آرڈیننس 1961 کے تحت منظور شدہ کسی بھی نمائندہ انجمن کی رکنیت کو لازمی قرار دیا گیا۔
ایس آر او 266کے تحت سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ اور اس کے بدلے زرمبادلہ یا خام سونے کی واپسی کی ریگولیشن ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے علاوہ دیگر ایجنسیوں کی بھی ذمے داری قرار پائی ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی حد تک اتھارٹی نے اپنی ذمے داری احسن طریقے سے انجام دی، یہ معاملہ زیرتفتیش ہے اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی تفتیش کے عمل میں مکمل تعاون کررہی ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…