پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے ٹیرف رعایتوںکیلئے ایران کو400 اشیا کی فہرست دیدی

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت ایران کو400اشیا کی فہرست ایران کے حوالے کر دی، ان اشیا پر ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے، ایران نے پاکستان کے مطالبے پر 2 ماہ کا وقت مانگ لیا، نومبر میں دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لیے دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے اور اس میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے پر اسلام آباد میں 2 روزہ مذاکرات ختم ہو گئے، مذاکرات میں ایران کے 2 رکنی وفد نے شرکت کی جس میں ایرانی وزارت صنعت، کان کنی وتجارت کے ڈائریکٹر جنرل اور ایرانی فارن آفس کے آفیسر نے وزارت تجارت کی ایڈیشنل سیکریٹری روبینہ اطہراور ایف بی آر کے افسران سے مذاکرات کیے ہیں۔
مذاکرات کے دوران ایران سے تجارتی ٹیرف میں کمی پر بات چیت کی گئی۔ اس حوالے سے ”ایکسپریس“ کے رابطہ کرنے پر وزارت تجارت کی ایڈیشنل سیکریٹری روبینہ اطہر نے بتایا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، دونوں ملک دوطرفہ تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں تاہم پاکستان نے تجارت میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے اپنی سفارشات ایران کو پیش کر دی ہیں، اس حوالے سے ایرانی وفد نے 2 ماہ کا وقت مانگا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے تین چار سو آئٹم پرڈیوٹیز میں رعایت مانگی ہے جن میں چاول، آم اور کینو سمیت زرعی پروڈکٹس ودیگر شامل ہیں، اب مذاکرات 2 ماہ بعد ہوں گے، ایران پر اب پابندیاں ختم ہو رہی ہیں اس لیے اس چیز کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے گا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…