پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

یواے ای، پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظیبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی نے ماہ ستمبر کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8.4 فی صد کمی کا اعلان کردیااس کے مطابق آیندہ ماہ خصوصی پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 0.53 ڈالر(1.96)درہم ہوگی،میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کی وزارت توانائی نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔اگست کے اوائل میں اماراتی حکومت نے اپنے بجٹ میں توازن پیدا کرنے کے لیے پٹرول پر طویل عرصے سے دیے جانے والے زر تلافی(سب سڈی)کو بھی ختم کردیا تھا۔اس کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں 24 فی صد اضافہ ہوگیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی تھی اور صنعتی استعمال والی گاڑیوں کے لیے ڈیزل کی فی لیٹر کم قیمت مقرر کی تھی۔واضح رہے کہ 2014 سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے۔اس وجہ سے متحدہ عرب امارات کو تیل کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدن میں بھی نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے لیکن اسی ماہ زرتلافی کے خاتمے کے بعد اس کے قومی خزانے کو تیل کی مد میں آمدن سے فائدہ پہنچے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اندازے کے مطابق یو اے ای کو اس مالی سال کے دوران 2009 کے بعد پہلی مرتبہ بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے تخمینے کے مطابق یواے ای ہرسال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر زرتلافی کی مد میں سات ارب ڈالرز خرچ کرتا ہے۔یو اے ای نے زرتلافی ختم کیے جانے کے بعد اب تیل کی قیمتیں مقرر کرنے کا بھی نیا نظام وضع کیا ہے اور حکومت کی ایک کمیٹی ہر ماہ کی 28 تاریخ کو آیندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا کرے گی۔یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں تیل کی اوسط قیمت اور پیداواری لاگت کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…