کراچی(نیوزڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس (اے ایس او)کراچی نے گذشتہ روز ایک کامیاب کاروائی میں نیو کراچی میں واقع ایک گودام پر کامیاب چھاپا مارکر ناجائز طور پر رکھے گئے 40,000 لیٹرز سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔ یہ ڈیزل پلاٹ نمبر 29-D ، سیکٹر 12-Cانڈسٹریل ایریا، صبا سینما کے قریب نیو کراچی میں بنائے گئے زمینی ٹینک میں رکھا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اس جگہ کے قرب و جوار میں رہائشی اور صنعتی علاقے بھی واقع ہیں یہاں کثیر آبادی ہے ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس محمد آصف مرغوب صدیقی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈیزل آتش گیر مادہ ہوتا ہے اور اس طرح کی صورتحال میں اس بات کا شدید اندیشہ تھا کہ اگر اس میں کسی وجہ سے بھی خدانخواستہ آگ لگ جاتی تو علاقے اور شہری آبادی کو ہولناک تباہی کا سامنا کرنا پڑتا جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی شدید خطرہ تھا ۔ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس پلاٹ پر کسی بھی طرح اس طرح کے غیر قانونی کام میں استعمال نہیں کیا جانا چاہیے تھا کسٹم انٹیلی جنس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے نیو کراچی انڈسٹریل انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں واقع اس جگہ کو سیل کردیا ہے جو مبینہ طور پر امتیاز نامی ایک شخص کی ملکیت بتائی جاتی ہے ۔ ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس پلاٹ میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل چھوٹی گاڑیوں میں بنائے گئے خفیہ ٹینکوں کے ذریعے لاکر ذخیرہ کیا جاتا تھا اس سلسلے میں ایک گاڑی نمبر TKE-788کو بھی پکڑا گیا ہے جس میں تقریباً 6900 ڈیزل موجود تھااور اُس کو اس گودام میں اتارا جارہا تھا اس سلسلے میں فوری طورپر (FIR) درج کرکے رستم زماں نامی شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جارہا ہے ضابطہ کی کاروائی کرکے متعلقہ عدالت میں کیس کا چالان بھی پیش کیا جائے گا ۔ محمد آصف مرغوب صدیقی نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں کمشنر کراچی، CCPOکراچی اور رینجرز کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ اس غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈائریکٹر کے مطابق شہری اور صنعتی علاقوں کے درمیان اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل رکھنے کے خلاف یہ اپنی نوعیت کی واحد کاروائی ہے جس کے دوران ایک طرف تو اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا اور دوسری نوعیت کی واحد کاروائی ہے جس کے دوران ایک طرف تو اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا اور دوسری طرف علاقے اور آبادی کو بڑی ہونے والی ممکنہ تباہی سے بچالیا گیا۔محمد آصف مرغوب صدیقی نے بتایا کہ یہ ساری کاروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم احسن کی نگرانی میں کی گئی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نے ٹیم کے تمام افراد بشمول اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم اللہ، سپرنٹنڈنٹ رفعت حسین، حاجی اسلم، اکمل ہاشمی، منور علی اور سیف ہاشمی کو کامیاب چھاپے پر تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان















































