جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایس ایس جی سی کا اوگرا سے گیس نرخ بڑھانے کا مطالبہ

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو57 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو اوگرا کی سماعت میں ایس ایس جی سی نے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2013سے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اوگرا کی عوامی سماعت کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی نے 57روپے فی ملین میٹرک برٹش تھرمل یونٹ اضافے کی درخواست دے دی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اوگرااس اضافے کا اطلاق یکم جولائی2013سے کرے۔اوگرا کے چیئرمین کی سربراہی میں ہونے والی عوامی سماعت میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر خالدرحمان، سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیرسلیمانجی،کراچی چیمبر اور سائٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے قاضی احمدکمال، عبدالسمیع خان اور اپٹما سے محمدحفیظ آصف شریک تھے۔ عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کونسل کے پالیسی آرڈرکے تحت صرف سی سی آئی کو نرخ بڑھانے کا اختیارحاصل ہے۔صنعتی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں نے کہا کہ معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس جی سی کی جانب سے اضافے کا مطالبہ درست نہیں، ادھر حکومت نے واضح کیا کہ ایس ایس جی سی گھریلو صارفین پر گیس چارجز میں اضافہ نہ کرے۔ذرائع کے مطابق اوگرا دو سے تین ہفتے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطالبے پر فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…