بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کو چھینک آتی ہے تو دنیا کو زکام ہوجاتاہے اور جب چین آگے بڑھتا ہے تو دنیا پر امید ہوجاتی ہے ۔ چینی نیوز ایجنسی کے تبصرے میں کہاگیا ہے کہ دنیا کی معیشت چین کی کارکردگی سے جڑی ہوئی ہے سیاہ پیر کو چین میں حرکت کی وجہ سے پوری دنیا میں ردعمل پیدا ہوا تبصرے میں مزید بتایا گیا ہے کہ چین میں بازار حصص قومی معیشت کا بہت چھوٹا سا حصہ ہے اس لئے بازار حصص میں اتار چڑھاو سے مجموعی طورپر اتنا اثر نہین پڑتا جبکہ چین معیشت اب برآمدات اور سرمایہ کاری سے آگے بڑھ کردارہ جاتی اصلاح کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جہاں شرح نمو کم اور اصلاحات زیادہ ہوں گی ، کہاگیاہے مشکلات یقیناً ہیں مگر کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں