کراچی(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے نیا پانچ سالہ پروگرام منظور کر لیا ہے۔ اے ڈی بی پاکستان کو 5 سالوں میں 6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق کنٹری پارٹنر شپ اسٹریجی کے نئے پروگرام کے تحت پاکستان کو 2015 سے 2019 تک سلانہ 12 ارب ڈالر رقم فراہم کی جائے گی جو مختلف شعبوں کی ترقی پرخرچ ہوگی۔ توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت، قدرتی وسائل کو بروکار لانے اور دیہی شعبے کی ترقی کے علاوہ اے ڈی بی ہائی ویز کی تعمیر، کے پی کے اور پنجاب میں پانی کے وسائل بڑھانے کے لئے بھی رقم فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کراچی، پشاور اور پنجاب میں تیز تر بس سروس منصوبے کے لئے بھی رقم مختص کی جائے گی۔ بینک کے مطابق پاکستان کو مختلف معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت کے لئے غربت میں کمی اور روزگار میں اضافہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر ورنر لی پیک کا کہنا ہے کہ بینک کی معاونت سے پاکستان کو بیرون مملک کی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔