جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

چینی معیشت سے متعلق خدشات، اجناس کی قیمتیں گرگئیں

datetime 23  اگست‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک) چینی معیشت سے متعلق خدشات کے باعث گزشتہ ہفتے اجناس کی عالمی منڈیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں کو بھرپور سپورٹ ملی۔
گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں ڈرامائی کمی دیکھی گئی، چینی معیشت سے متعلق خدشات کے ساتھ مارکیٹ میں اوورسپلائی کے باعث ایک موقع پر امریکی آئل کے نرخ 40ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے آگئے تاہم جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اکتوبر میں فراہمی کے لیے قیمت 48.95ڈالر سے گھٹ کر 45.46ڈالر فی بیرل پرآگئی جو گزشتہ 7 ماہ کی کم ترین سطح ہے تاہم نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) یا لائٹ سوئٹ کروڈ کے اکتوبر میں ترسیل کے لیے نرخ 44.21ڈالر سے نیچے آکر 40.45ڈالر فی بیرل ہوگئے جوگزشتہ ساڑھے 6سال کی کم ترین سطح ہے۔
گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ہزار 118 ڈالر سے بڑھ کر 1ہزار 160ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 15.55ڈالر سے گھٹ کر15.46ڈالر فی اونس رہی، لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 997 ڈالر سے بڑھ کر 1ہزار28ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی 623ڈالر سے گھٹ کر610ڈالر فی اونس ہوگئی، گزشتہ ہفتے چینی طلب میں کمی سے صنعتی دھاتوں کی قیمتوں پر بھاری اثرات مرتب ہوئے، جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز لندن میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 5 ہزار 43 ڈالر فی ٹن رہ گئی جو ایک ہفتے قبل 5 ہزار165 ڈالر فی ٹن تھی، ایلومینیم کے نرخ 1ہزار 572ڈالر سے کم ہو کر 1ہزار 556ڈالر فی ٹن، لیڈ کی 1 ہزار 742 ڈالر سے نیچے آکر 1ہزار701ڈالر فی ٹن، ٹین کی قیمت 15 ہزار 520 ڈالر گر کر 14 ہزار 900 ڈالر، قلعی کی 10ہزار545 ڈالر سے گھٹ کر 10 ہزار125ڈالر اور جست کی 1ہزار 839 ڈالر سے کم ہو کر 1ہزار 773ڈالر فی ٹن ہوگئی۔
علاوہ ازیں چینی کی قیمتیں گزشتہ ہفتے دباو¿ میں رہیں اور ایک موقع پر وافر سپلائی کے باعث چینی کی قیمت 329ڈالر فی ٹن تک نیچے ا?گئی جو ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح ہے تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی فیوچر ایکس چینج ایل ا?ئی ایف ایف ای میں چینی کی قیمت 332ڈالر فی ٹن پر بند ہوئی جو ایک ہفتے قبل 349 ڈالر فی ٹن تھی، اس طحر ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 17 ڈالر فی ٹن کمی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…