پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں پیاز 80 روپے کلو تک پہنچ گئی

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں پیاز کی قیمت 80 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پیازکی مصنوعی قلت برقرار رہنے کی صورت میں یہ100 روپے فی کلوگرام سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت بھرمیں پیاز اور دالوں کی قیمتوں میں حالیہ 2 سے 3 ہفتے کے دوران تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال تاجروں کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع کمانے کے رجحان کا نتیجہ ہے، بھارتی حکومت نے پیازکی قیمتوں کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے آئندہ ماہ کے وسط تک بڑی مقدار میں پیاز درآمد کرنے پرغور شروع کر دیا ہے، بھارتی حکام نے اڑیسہ، تلنگانہ اور مغربی بنگال میں پیاز کو ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد بھی مقرر کردی ہے۔ حکام کے مطابق پیاز کی درآمد اور آندھرا پردیش، مہاراشٹر، راجھستان، کرناٹک اور گجرات میں نئی فصل کی برداشت کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…