کراچی(نیوزڈیسک )کراچی کے شہریوں کو پہلے ملا لوڈشیڈنگ کا عذاب، سینکڑوں جاں سے گئے اور اب کیا ہے بجلی کے اضافی بلوں نے جینا محال، ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کیا ہوا بجلی کے بل بھی دُگنے ہوگئے۔کے الیکٹرک کا شہریوں پر عذاب ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، پہلے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا طویل سلسلہ ، اللہ اللہ کر کے اس پر قابو پایا گیا لیکن سلسلہ تھما نہیں۔ کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں میں تیس فیصد اضافہ کرکے صارفین پر بجلی گرادی۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں سے بلوں میں کئی گنا اضافے کی شکایات موصول ہوئی ہیںجس سے شہری بلبلا اُٹھے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کی منطق ہے کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نیا سلیب متعارف کروایا ہے جس میں ماہانہ یونٹس کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ نئے سلیب کے مطابق سات سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ نرخ میں انیس فیصد اضافے کے ساتھ اٹھارہ روپے ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق چودہ جولائی سے ہوا ہے۔ صارفین کہتے ہیں کہ بجلی آئے یا نہ آئے،بل تو آئے گا اور وہ بھی خوب تگڑا سا۔