اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کئے جانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ دورمیں پاکستان کو توانائی کی اشد ضرورت ہے،ایرانی ریڈیوسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موجودہ دورمیں پاکستان کو توانائی کی اشد ضرورت ہے ،گوادر بندرگاہ سے نواب شاہ تک گیس پہنچانے کے لئے گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا،شاہد خاقان عباسی نے ترکمنستان ، افغانستان، پاکستان اور بھارت کی شراکت سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے بارے بتایاکہ اس منصوبے پر عمل درآمد بھی دسمبر تک شروع ہو جائے گا،انہوں نے کہاکہ تاپی گیس پائپ لائن مکمل ہونے میں کم سے کم تین سے چار سال کا وقت لگ سکتا ہے۔