پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کاپی آئی اے کی سروس بہترکرنے کافیصلہ

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ہفتہ کو قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سفری اور کارکو سروس بہتر بنانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کے مشیر شہری ہوا بازی شجاعت عظیم اور سیکرٹری ایویشن محمد علی گردیزی نے وزیر خزانہ سے اس سلسلہ میں ملاقات کی اور قومی فضائی کمپنی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلئے نئی ایوی ایشن پالیسی کی روشنی میں کئے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا جن میں سفری کارگو اور دیگر متعلقہ خدمات شامل ہیں ۔ وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی نے وزیر خزانہ کو پی آئی اے کے موجودہ بیڑے کی استعداد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فضائی سفری سہولیات کا معیار بڑھانے کی غرض سے بیڑے میں مزید طیارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکا یہ عزم ہے کہ ایوی ایشن کو ایک موثر آمدنی حاصل کرنیوالے شعبے میں بدل دیا جائے ۔ وزیر خزانہ نے ایوی ایشن کے شعبے کی ترقی کیلئے شجاعت عظیم اور انکی ٹیم کے فعال کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ویژن ہے کہ پی آئی اے کو نہ صرف ماضی کی بلندیوں تک بلکہ اس سے بھی آگے لیجایا جائے۔ اس موقع پر وزارت خزانہ اور ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…