کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اوربیلا روس نے زرعی مصنوعات کی دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلیے فائیٹو سینٹری ایگریمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کے قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی وساطت سے بیلاروس کے متعلقہ حکام کو معاہدے کا مسودہ ارسال کردیا ہے جس کی آئندہ 2سے 3ماہ میں منظوری ملنے کی توقع ہے۔اس طرح آنے والے سیزن میں پاکستانی کینو کیلیے ایک اور بڑی منڈی کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مبارک احمد نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بیلا روس نے پاکستان سے زرعی مصنوعات کی درآمد میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں چاول، آلو، کینو اور آم سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ بھی بہت سی خوردنی اشیا بیلا روس کو برآمد کی جاسکتی ہیں۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وحید احمد نے بیلاروس کے ساتھ زرعی مصنوعات کی تجارت کو پاکستان کیلیے سود مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیلا روس 2سے 3سال میں پاکستانی کینو کی 400سے 500ٹن کی مارکیٹ بن سکتی ہے، اسی طرح پاکستانی آم کیلیے بھی بیلا روس میں امکانات روشن ہیں، وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ دورے میں پاکستانی آم کی نمائش کو بے حد پذیرائی ملی ہے اور بیلا روس کے تاجروں نے پاکستانی آم کی درآمد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ایسوسی ایشن آئندہ سال بیلاروس میں پاکستانی آم کی نمائش منعقد کرے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ بیلاروس تک ڈائریکٹ فلائٹس، کمرشل اتاشی، دوطرفہ وفود کے تبادلوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری روابط ہوسکیں۔
پاکستان وبیلاروس زرعی تجارت کے لیے فائیٹوسینٹری معاہدہ کرینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان















































