منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا 29 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 22  اگست‬‮  2015 |
epa01169962 A general view shows oil wells in the field at Gudong oilfield, in suburb of Dongying city, eastern China's Shandong province, 09 November 2007. The Gudong oilfield constitutes with several other small oilfields the Shengli oilfield which belongs to the oil company SINOPEC Shengli Oilfield and is the second largest oil production base in China, ranking next to the Daqing Oilfield in northeast China. The Shengli oilfield was opened up in 1961 and development started in 1964. By the end of 2006, 74 oil or gas fields of different types had been discovered. EPA/WU HONG

نیو یارک(نیوز ڈیسک)عالمی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے ہونے والے مندی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو بھی زبردست دھچکا لگایا ہے جس سے تیل کی قیمت مزید گرگئی ہے اور مسلسل 8 ہفتے تک اس کمی نے گزشتہ 29 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔نیویارک، ٹوکیو، بیجنگ اور یورپی یونین کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی سے مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کو بھی گرا دیا ہے جو کم ہوکر 40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں جس سے پاکستان سمیت دنیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹس میں کئی سو پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس صورتحال نے ایک بار پھر عالمی معیشت کے پنڈتوں کو پریشان کردیا ہے جبکہ اس مندی کے رجحان کا سب سے زیادہ اثر پہلے سے گرتی تیل کی قیمتوں پر ہوا ہے۔امریکا میں تیل کی قیمتیں مسلسل 8 ویں ہفتے بھی کمی کا شکار رہیں جس نے مسلسل کمی کا 29 سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے اور امریکی کروڈ آئل 1.02 ڈالر کی کمی کے بعد 40.11 ڈالر پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح ہے۔ برینٹ آئل کی قیمتیں 1.28 ڈالر کی کمی کے بعد 45.33 تک پہنچ گئی ہیں اور ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ قیمت 45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ ماضی میں 1986 میں مسلسل اتنی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کی وجہ چین کی مینوفیکچرنگ گلوبل مارکیٹ میں کمی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…