کراچی(نیوز ڈیسک)مالی سال 2015 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداور میں 3 اعشاری 3 فیصد کا اضافہ ہوا مگر یہ اضافہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں کم رہا ۔ ٹیکسٹائل سیکٹر جس کا بڑی صنعتوں میں حصہ تقریبا 21 فیصد ہے ۔ پیداوار میں اضافہ ایک فیصد سے بھی کم رہا جبکہ کھانے پینے کی اشیا کے شعبے میں 1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق توانائی کا بحران صنعتیں پیداوار میں کمی کا سبب بن رہا ہے ۔ اس کے علاہ نجی شعبے کی جانب سے اپنے کاروباروں کو وسعت دینے کی خاطر قرض گیری کم رہی ۔