کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ہوزری اینڈ مینو فیکچر رزایسوسی ایشن نے دھاگے پر درآمدی ڈیوٹی کا امکان مسترد کردیا ، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پندرہ فیصد ڈیوٹی کے نفاذ سے منفی اثرات مرتب ہونگے ۔پی ایچ اے کے مطابق اسپیسننگ سیکٹر کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے باقی تمام شعبوں کو نظر انداز کیاجارہاہے ۔ ایسوسی ایشن نے سوتی دھاگے کی درآمدات پر پندرہ فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ، پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں بنگلا دیش ، کمبوڈیا اور ویتنام سے مقابلے کا سامنا ہے دوسری جانب برآمدات میں مسلسل کمی کے باعث بیروز گاری میں اضافہ ہورہاہے ، حکومت کی جانب سے اپٹما کو درپیش مسائل دور کرنے کیلئے متعدد اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سوتی دھاگے پردرآمدی ڈیوٹی عائد کرنا بھی شامل ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں