جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ود ہولڈنگ ٹیکس سے بینک مشکل میں پڑ گئے

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاز نے پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، ایک ماہ کے دوران بینکوں کے مجموعی ڈپازٹس میں 194ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
نجی کاروباری شعبے کے ذرائع نے بتایا کہ کاروباری طبقہ کی جانب سے نہ صرف بینکوں میں رقوم جمع کرانے کا رجحان کم ہورہا ہے بلکہ بینکوں کے ذریعے لین دین کے بجائے نقد، بانڈز اور وعدے کی رسیدوں کے ذریعے کام چلایا جارہا ہے جن کی وجہ سے بینکوں کے ڈپازٹس میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2015کے مقابلے میں جولائی 2015کے دوران مجموعی بینک ڈپازٹس 194ارب روپے تک کم ہوئے ہیں جون کے اختتام پر ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 9153ارب روپے تھی جو جولائی کے اختتام پر 8959ارب روپے کی سطح پر آچکی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق نجی کاروبار کرنے والوں نے ایک ماہ کے دوران بینک اکاو¿نٹس سے 132ارب روپے کی رقوم نکلوالیں، جون کے اختتام پر پرائیوٹ بزنس ڈپازٹ کی مالیت 2511ارب روپے تھی جو جولائی کے اختتام پر 2379ارب روپے کی سطح پر آگئی، اس طرح ایک ماہ کے دوران نجی کاروبار کے بینک ڈپازٹس 5.25فیصد تک کم ہوگئے۔
تعمیرات کے شعبے میں سرمائے کی ریل پیل، وصولیوں اور ادائیگیوں کے لیے بینک کھاتوں کے زیادہ استعمال کی وجہ سے رقوم نکلوانے کا رجحان بھی زیادہ رہا، تعمیرات کے شعبے میں بینک ڈپازٹس ایک ماہ کے دوران 33ارب روپے کم ہو گئے، بلڈنگ کی تعمیرات کے سلسلے میں کھولے گئے اکاو¿نٹس سے ایک ماہ کے دوران 24ارب روپے، انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے سلسلے میں کھولے گئے اکاو¿نٹس سے ایک ماہ میں 8.47ارب روپے نکالے گئے۔
مقامی تھوک کاروباری طبقے نے بینک اکاو¿نٹس سے ایک ماہ میں 4.89ارب روپے نکالے جبکہ ریٹیل سیکٹر نے بینک کھاتوں سے 11ارب روپے کی رقوم نکلوالیں۔ ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں نے کاروباری طبقے کے ساتھ انفرادی اکاو¿نٹس سے بھی رقوم نکلوانے کا سلسلہ جاری ہے، جولائی کے مہینے میں انفرادی کھاتے داروں نے بھی اپنے کھاتوں سے 109ارب روپے کی رقوم نکلوالیے اور انفرادی کھاتے داروں کے مجموعی ڈپازٹس 4628ارب روپے سے کم ہوکر 4519ارب روپے کی سطح پر آگئے۔
تنخواہ دار طبقے نے اپنے کھاتوں میں رکھی رقوم میں سے ایک ماہ کے دوران 19 ارب روپے نکلوالیے، سیلف ایمپلائڈ افراد نے اپنے کھاتوں سے 34ارب روپے نکلوائے جبکہ گھریلو خواتین، طلبہ اور دیگر متفرق انفرادی کھاتے داروں نے اپنے اکاو¿نٹس سے 57ارب روپے نکلوالیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…