پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جاپان سے ٹیرف پرجلد مذاکرات کرینگے، خرم دستگیر

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جاپان سے برآمدی ٹیرف میں کمی پر جلد مذاکرات کیے جائیں گے، پاک جاپان بزنس فورم کے نومبر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں جاپان کے ساتھ ترجیحی تجارت کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی، پاکستانی ٹیکسٹائل اور لیدر کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی جاپانی منڈیوں میں رسائی کے لیے جلد ہی جامع مذاکرات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے پاک جاپان بزنس فورم کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ 11 اور 12نومبر کو پاکستان اور جاپان کے بزنسمین اور حکومتی نمائندوں کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے لیے براہ راست مذاکرات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کی جاپان میں بہت طلب ہے لیکن جاپان کے خطے کے دوسرے ممالک سے تجارتی معاہدوں کی بدولت پاکستانی مصنوعات کی جاپانی منڈیوں میں رسائی مشکل ثابت ہو رہی ہے، جاپان سے پاکستانی مصنوعات کے لیے ان ممالک کے برابر ٹیرف کے حصول کیلیے مذاکرات کیے جائیں گے، پاکستان جاپان سے اربوں ڈالر کی ہائی ٹیک مشینری انتہائی کم ٹیرف پر درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستانی برآمدکنندگان کو متوازی سہولتیں حاصل نہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…