اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے رواں مالی سال پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مخص کردہ سات سو ارب روپے میں سے اڑتالیس ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری کردیئے ، وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک نیشنل ہائے وے ، اتھارٹی کیلئے مختص کردہ ایک سوا نسٹھ ارب روپے میں سے گیارہ ارب چھ کروڑ روپے ، ریلوے کیلئے مختص کردہ اکتالیس ارب روپے میں سے ساڑھے چھ ارب روپے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کیلئے چار ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں ، اٹامک انرجی کیلئے تین ارب روپے جبکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے آٹھ کروڑ76 لاکھ روپے جاری کیے جاچکے ہیں ۔ رواں مالی سال حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کی مد میں سات سو ارب روپے مخص کئے گئے ہیں جس میں سے مجموعی طورپر اڑتالیس ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں ۔