جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ان لینڈ ریونیو سروس میں سالانہ تبادلوں کاعمل روک دیاگیا

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ایف بی آرکی جانب سے ان لینڈ ریونیو سروس کی سالانہ ٹرانسفر پوسٹنگ روک دی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کے ماتحت محکمہ کسٹمز میں افسران کے سالانہ تبادلوں کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے لیکن ان لینڈ ریونیو سروس کیڈر میں تاحال تبادلوں اور تبدیلیوں کا عمل رکا ہوا ہے جوہرسال جولائی کے وسط میں مکمل کر لیا جاتا ہے۔
اس صورتحال کے سبب ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران نہ صرف ریونیو وصولیوں کا پلان بلکہ ممکنہ تبادلے کی وجہ سے وہ قابل ٹیکس آمدنی کے حامل افراد اور شعبوں کی نشاندہی یا ان کے خلاف کریک ڈاو¿ن کی حکمت عملی مرتب کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی سطح پر محصولات کی وصولیوں میں ان لینڈ ریونیو سروس کا حصہ 80 فیصد ہے کیونکہ آئی آرایس کیڈر کے افسران سیلزٹیکس، فیڈرل ایکسائز اور انکم ٹیکس کی نہ صرف وصولیاں کرتے ہیں بلکہ وہ ان شعبوں وافراد کی بھی تلاش میں رہتے ہیں جو قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان لینڈ ریونیو سروس میں تقریباً 20 ہزار افسران پر مشتمل ایک بڑا کیڈر ہے۔
جن کے سالانہ تبادلے رکنے کی وجہ سے اضطراب پایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ممبرایڈمن اورممبرآپریشن برا ہ راست چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ان لینڈ ریونیو سروس افسران کی سالانہ ٹرانسفرپوسٹنگ کیا کرتے تھے لیکن اس بار وفاقی وزیرخزانہ کے مشیرکی تقرری کے باعث ٹرانسفرپوسٹنگز ڈیڑھ ماہ سے زیرالتوا ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر ہارون اختر خان چیئرمین ایف بی ا?ر کے ساتھ مل کر ٹرانسفرپوسٹنگ کی کوئی نئی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…