کراچی (نیوز ڈیسک) نئے مالی سال میں سیمنٹ سیکٹر پر نافذ کیے جانیوالے سپر ٹیکس کے باعث برآمدات متاثر ہورہی ہے ، جولائی میں بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں بتیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ برآمد کنند گان کے مطابق رواں مالی سال میں حکومت کی جانب سے سیمنٹ سیکٹر پر چار فیصد سپر ٹیکس نافذ کیاگیا ، جس کے اطلاق سے نہ صرف مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی قیمیتں بڑھ گئیں ، بلکہ برآمد بھی متاثر ہوئی ہے ، مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کو چھ لاکھ چھیانوے ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ، جبکہ رواں سال سپر ٹیکس کے اطلاق کے بعد گذشتہ ماہ اس میں بتیس فیصد کی نمایاں کمی ہوئی اور برآمدات کا حجم تینتالیس ہزار ٹن ریکارڈ کیاگیا ۔