اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت کا تاجربرادری کو یلیف دینے پر غور ٹرانزیکشن کی حد کو پچاس ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ تک کیے جانے کا امکان ہے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت تجاروں کو ایک اور رعایت دینے پر غور کررہی ہے ذرائع کے مطابق تاجروں کے احتجاج کے بعد حکومت پہلے ہی ود ہولڈنگ ٹیکس اعشاریہ چھ فیصد سے کم کرکے اعشاریہ تین کرچکی تھی ، اب بینکوں سے لین دین کی حد پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے پر بھی غور کیاجارہاہے ۔ واضح رہے رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب اکتیس کھرب کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مختلف ٹیکسز متعارف کرائے گئے تھے جس میں بینکنگ ٹرازیکشن پر عائد ٹیکس بھی شامل ہے تاہم تاجر بردری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے باعث یہ تنازعہ جاری ہے