کراچی(نیوز ڈیسک) اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی کا سلسلہ جاری ہے اور قیمتیں کم وبیش 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، اس وقت عالمی ادارہ خوراک وزراعت (ایف اے او) کا انڈیکس ستمبر 2009 کے بعدسے کم ترین سطح پر ہے۔
ایف اے او کی جانب سے جاری کردہ ای میل ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں خوراک کی قیمتوں میں جون کے مقابلے میں 1 فیصد کمی ہوئی تاہم قیمتیں ایک سال پہلے کی نسبت 19.4 فیصد کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ڈیری کی قیمتوں میں 7.2 فیصد کمی دیکھی گئی،ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد کمی ہوئی، پکانے کے تیل کی قیمتیں فی الوقت جولائی 2009 کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔
تاہم سیریلز کی قیمتوں میں 2فیصد اضافہ ہوا مگر یہ بھی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.1 فیصد کم ہیں، سیریلز میں سے گندم اور مئی کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ اضافہ دیکھا گیا تاہم چاول کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جولائی میں بھی جاری رہا۔ رپورٹ کے مطابق گوشت کی عالمی قیمتیں جولائی کے دوران کافی حد تک برقرار رہیں تاہم چینی کی قیمتیں ایک ماہ میں 2.5فیصد بڑھ گئیں۔
خوراک کی عالمی قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پرآگئیں
9
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں