منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف آج ہڑتال پر تاجر تقسیم

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بینکاری لین دین پرود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ تاجروں کے بعض دھڑوں نے آج کی ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے5 اگست کو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم اور سنی تحریک نے آج ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج ملک بھرمیں شٹرڈاون ہڑتال اورتجارتی مراکز بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔جبکہ تنظیم کے دوسرے دھڑے نے آج کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اس کو حکومتی سازش قراردیا ہے۔ جس کے باعث پورے ملک میں تاجردوحصوں میں تقسیم ہوچکے ہیں۔۔ کچھ آج اور کچھ 5 اگست کو ہڑتال کریں گے۔ کراچی میں جوڑیا بازار، بولٹن ، لیاقت آباد اور حیدری جیسی بڑی مارکیٹیں آج بند رہیں گی۔ اولڈ سٹی ایریا، طارق روڈ اور دیگر مارکیٹوں کے تاجر 5 اگست کو ہڑتال کریں گے۔ لاہوراورپشاورمیں بیشتر مارکیٹیں آج بند رہیں گی۔ ملتان میں تاجروں نے یکم اور پانچ اگست دونوں دن ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تاجروں اور چیمبر آف کامرس کے درمیان ہڑتال پر اختلاف ہے۔ تاجر آج جبکہ صنعت کار 5 اگست کو ہڑتال پر جائیں گے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…