لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس چوری کی روک تھام کےلئے انٹیلی جنس ونگ کے قیام کی منظوری دے دی جس کے لئے ورلڈ بینک معاونت فراہم کرے گا ،ٹیکس چوروں کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعاما ت دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ٹیکس چوروں کی معلومات اکٹھی کرنے کیلئے انٹیلی جنس ونگ کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی منظوری دے دی ہے اور اس کے لئے عملی اقدام میں ورلڈ بینک اپنی معاونت فراہم کرے گا۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ونگ کے قیام کا مقصدٹیکس وصولی کا دائرہ کار بڑھانا اور ٹیکس چوری کوروکناہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس چوروں کی معلومات دینے والے شہریوں کے لئے بھی انعامی سکیم لانے کافیصلہ کیا ہے ۔