اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کے خدشات دور کرے گی۔اسلام آباد میں پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ادریس سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس مسئلے پر تاجروں کے خدشات دور کرے گی، اگر بینکوں نے غلطی سے ود ہولڈنگ ٹیکس صفر اعشاریہ چھ فیصد کی شرح سے کاٹا ہے تو اسے فوری واپس لیا جائے، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تاجر جلد از جلد انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں گے، اور انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والے تاجروں پر ودہولڈنگ ٹیس لاگو نہیں ہوگا۔