ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے پر غور شروع کردیاہے۔یہ فیصلہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر کامیاب مذاکرات اور سمجھوتے کے تناظر میں کیا جارہاہے۔ایران جاپان کیلئے تیل و گیس فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے اور جاپانی کمپنیاں ایران میں تیل و گیس کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔جاپان نے یہ ایران پر پابندیاں 2007ءمیں لگائی تھیں جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سفارش پر لگائی گئی۔جاپان نے 2010ءمیں ان پابندیوں میں توسیع کردی تھی۔پابندیوں کے خاتمے کے بعد جاپان ایران کی آزادگان آئل فیلڈ میں سرمایہ کاری کرے گا۔2010ءتک جاپانی کمپنی اس آئل فیلڈ پر کام کررہی تھی۔ذرائع کے مطابق ایران خود بھی جاپانی ٹیکنالوجی کا خواہاں ہے اور جاپان سے تجارتی تعلقات بحال کرنا چاہتاہے۔