اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی کپاس عالمی مارکیٹ میں مستحکم جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی ، غیر معیاری ہونے کے باعث فی پونڈ قیمت تیرہ سنٹس پر آگئی ۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کپاس سولہ سینٹس فی پونڈ کے حساب سے فروکت کی جانی تھی ۔ تاہم معیار کے طے کردہ اصولوں پرپورا نہ اترنے کے باعث ایک کروڑ تیس لاکھ گانٹھیں اٹتہر کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئیں ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا کپاس پیدا کرنے والا ملک ہے اس کے باوجوود معیار میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کپاس کی مناسب دیکھ بھال سے معیار میں اضافہ ہوگا اور عالمی مارکیٹ میں اضافی قیمت میں فروخت ہوسکے گی ۔