کراچی اسٹاک ایکس چینج اتارچڑھاﺅ کے باوجود مندی سے بچ گئی

31  جولائی  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور اوجی ڈی سی ایل کی نئی دریافت کے مثبت اثرات نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں کواتار چڑھاو¿ کے باوجودجمعرات کو مندی سے بچالیا جس سے انڈیکس کی35700 پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔تاہم تیزی کے باوجود 61.66 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں لیکن حصص کی مالیت میں مزید 8 ارب32 کروڑ86 لاکھ 77 ہزار254 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ جمعرات کواگرچہ مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا لیکن غیرملکیوں کی سیمنٹ میں فروخت، بینکنگ سیکٹر میں انسٹی ٹیوشنل پرافٹ ٹیکنگ اور فوجی فرٹیلائزر کے توقعات کے برعکس خراب مالیاتی نتائج کی وجہ سے فرٹیلائزر سیکٹر میں بڑھتی ہوئی فروخت کے رحجان کے سبب مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی لیکن خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمت اوراوجی ڈی سی ایل کی نئی ڈسکوری کی وجہ سے مارکیٹ میں دوبارہ تیزی رونما ہوئی۔کاروباری دورانیے میں مختلف شعبوں کی سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے ایک موقع پر320.55 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی35900 پوائنٹس کی حد بھی عبور ہوگئی تھی لیکن اس دوران فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی۔جس سے ایک موقع پر168 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اختتام سے قبل نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری بڑھنے سے دوبارہ تیزی رونما ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی ادروں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر88 لاکھ14 ہزار579 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران میوچل فنڈز کی جانب سے24 لاکھ93 ہزار 658 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے16 لاکھ97 ہزار271 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس53.51 پوائنٹس کی تیزی سے35730.01 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس72.99 پوائنٹس کے اضافے سے22248.97 اور کے ایم ا?ئی 30 انڈیکس76.19 پوائنٹس کے اضافے سے58601.12 ہوگیا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت21.38 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر42 کروڑ 81 لاکھ53 ہزار620 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار373 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں129 کے بھاو¿ میں اضافہ، 230 کے داموں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…