منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کام شروع کردیا

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی نظام کے استحکام کو یقینی بنانے اور نگرانی وریگولیٹری ریجیم کو مزید مستحکم بنانے کے سلسلے میں پاکستان میں نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں (ڈی۔ ایس آئی بیز۔ڈومیسٹک سسٹمیٹ کلی امپورٹڈ بینکس) کی شناخت، نگرانی/ضابطہ کاری کے لیے فریم ورک تیار کرلیاہے اور اس کے نفاذ سے قبل مسودے پربینکاری صنعت، دانشوروں، اقتصادی ماہرین اور دیگر فریقین کی 31 اگست 2015 تک رائے طلب کر لی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیے کے مطابق حالیہ عالمی معاشی بحران کے تناظر میں نظام کے لحاظ سے اہم مالیاتی ادارے توجہ کا مرکز بنے، مالی استحکام بورڈ / بازل کمیٹی برائے بینکاری نگرانی (بی سی بی ایس) نے نومبر 2011 میں بڑے مالیاتی اداروں کی لچک بڑھانے کی غرض سے ایک G-SIFIs فریم ورک جاری کیا تھا، بعد میں اکتوبر 2012 میں اس فریم ورک کو ”ڈی۔ایس ا?ئی بیز“ تک وسیع کر دیا گیا، اسٹیٹ بینک بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسے پاکستان کے مالیاتی اداروں میں نظامیاتی اکتشاف (سسٹمیٹک ایکسپوزر) کے بڑھنے سے بہتر طور پر نمٹنا بھی ہے چنانچہ اسٹیٹ بینک نے یہ فریم ورک تیار کیا ہے جس میں نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کی شناخت کے لیے معیار مقرر کرنا اور ڈی۔ ایس آئی بیزکی لچک بڑھانے کے لیے ان کے حوالے سے پالیسی مضمرات پر مستقبل کی راہ کاتعین شامل ہے، فریم ورک میں پاکستان میں نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کی شناخت کی غرض سے معیار مقرر کرنے کے لیے بی سی بی ایس کا نشانیہ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔نظامیاتی اہمیت کی پیمائش کے لیے جو اظہاریے استعمال کیے گئے ہیں وہ حجم، مالی لین دین کا باہمی ربط، پائیداریت اور پیچیدگی ہیں، اس کے علاوہ فریم ورک میں نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کے لیے ممکنہ مخصوص ضوابط، نگرانی اور کوائف کے اظہار کی شرائط جیسے امور پر بھی توجہ دی گئی ہے تاکہ مالی استحکام برقرار رکھا جائے اور بحران کے دوران ایسے اداروں کے انتظام کے لیے براہ راست مدد اور حکومت کی مضمر ضمانت حاصل کرنے کا امکان کم کیا جائے۔توقع ہے کہ نظام کے لحاظ سے اہم ملکی مالی اداروں کی شناخت اور ضوابطی و نگراں فریم ورک کی تشکیل کے سلسلے میں مستقبل میں ہونے والا کام نظام کے خطرے کو محدود کرنے اور مالی شعبے کا استحکام یقینی بنانے میں بہت کارا?مد ثابت ہو گا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…