منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

مہوش اینڈجہانگیر صدیقی فاﺅنڈیشن کاسی بی ای پی کو15ملین کاعطیہ

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک) جے ایس بینک کے ایک اعلامیہ کے مطابق مہوش اینڈ جہانگیرصدیقی فاﺅنڈیشن نے چیمالنگ بینی فشری ایجوکیشن پروگرام (سی بی ای پی)کے لئے 15ملین روپے کاعطیہ دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی بی ای پی کے ڈائریکٹر علی رضاصدیقی اورجے ایس بینک کے ایگزیکٹووائس پریزیڈنٹ عمران حلیم نے اس سلسلے میں 15ملین روپے کاچیک کمانڈرسندرن کمانڈلیفٹینٹ جنرل نصیرخان جنجوعہ کوپیش کیا۔اس موقع پرحبیب اللہ کوسٹل پاﺅرکمپنی میجرجنرل (ر) طاہرحبیب اوردیگرسینئرافسرا ن بھی اس موقع پرموجود تھے ۔سی بی ای پی بلوچستان میںسماجی شعبے میں کام کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے جوپاک فوج کے زیرانتظام ہے ۔اس پروگرام کو2007میں کوہلواورلورالائی میں 303طلباءکی انرولمنٹ کرکے شروع کیاگیاتھاجواب وسیع ہوصوبے کے 23اضلاع میں 3761طلباءکوتعلیم سمیت مختلف سہولیات فراہم کررہاہے۔یہ پروگرام صوبے کے پس ماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کی سہولتیں فراہم کررہاہے ۔اس پروگرام کی وجہ سے کئی طلباءاب ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پرپروگرام کے ڈائریکٹرعلی رضاصدیقی نے شرکاءکو ایم کے جے ایف کے بارے میں بریفنگ دی اوربتایاکہ فاﺅنڈیشن ایسے علاقوں میں کام کررہی ہے جوکہ عام طورپرنظراندازہیں ان پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ۔واضح رہے کہ مہوش اینڈ جہانگیرصدیقی فاﺅنڈیشن ایک نان پرافٹ آرگنائزیشن ہے جوکہ صحت کی سہولیات ،تعلیم اورسماجی انٹرپرائززکے ذریعے خواتین ،اقلیتوں ،بچوں اورمعذورافراد پرفوکس کئے ہوئے ہے جوکہ غیرترقی یافتہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔فاﺅنڈیشن کی منزل صرف اورصرف ان علاقوں میں معاشی ترقی اور معاشرے کے پسے ہوئے افراد کامعیارزندگی بلندکرناہے تاکہ ان علاقوں کے افراد بھی ملکی ترقی کی دوڑمیں شامل ہوکرمعاشی سرگرمیوں کاحصہ بنیں اوراپنی توانیاں ملک وقوم کے لئے صرف کریں ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…