لاہور(نیوزڈیسک)حکومت پنجاب نے انٹرنیٹ اور موبائل سروسز پر عائد ٹیکس واپس لے لیا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے انٹرنیٹ پر عائد ٹیکس واپس لینے کی سمری کی منظوری دے دی ۔یہ امر قابل ذکرہے کہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت انٹرنیٹ اورموبائل سروسز پر19.5 فیصد ٹیکس عائد کرچکی ہے ۔حکومت پنجاب نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نالج انڈسٹری کے فروغ کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل سروسز پر عائد ٹیکس واپس لے لیا ۔طلبہ نے حکومت پنجاب کے علم دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف حقیقی معنوں میں طالبعلموں کے لئے مسیحا ثابت ہوئے ہیں، عائدٹیکس کی واپسی سے طلبہ کو آن لائن ریسرچ میں آسانی ہوگی ۔نجی یونیورسٹی کے طالبعلم نے سروے میں بتایا کہ انٹرنیٹ موبائل سروسز پر ٹیکس واپس لینا خوش آئند اقدام ہے جس کے لئے حکومت پنجاب مبارکباد کی مستحق ہے ۔